تازہ تر ین

عمران خان نے حکومت مخالف لائحہ عمل بنانے کیلئے اجلاس طلب کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیخلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی تنظیمی قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
اجلاس میں صوبہ بھر کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے، پی ٹی آئی کے ریجنل صدور اور تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی شریک ہوگی جس میں حکومت مخالف آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہ کئے جانے پر لائحہ عمل بنایا جائے گا، حکومت مخالف تحریک بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج (اتوار کو) طلب کر رکھا ہے جس میں وہ لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain