تازہ تر ین

دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 سکواڈ کرائسٹ چرچ سے روانہ

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 سکواڈ دورہ پاکستان کیلئے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوگیا۔
نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلےگی، پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 میچ 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain