تازہ تر ین

آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز 24 مئی سے ہوگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز 24 مئی سے پشاور میں ہوگا۔
اس حوالے سے خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر الزمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر 11، بوائز انڈر 13 اور بوائز انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں ، ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے دو لاکھ روپےکی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
یہ ایونٹ 28 مئی تک جاری رہےگا اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain