تازہ تر ین

مئی میں ڈالر کتنے کا ہوجائے گا؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدردن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے ،کاروباری ہفتے کے آخری دن یعنی 7 اپریل کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت284.65روپے پر بند ہوئی۔
ایک ہائی پروفائل انویسٹمنٹ بینکر جس نے اکتوبر میں پاکستانی روپے کے 250 سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی تھی، نے اب ایک اورپیشگوئی کی ہے۔ اس بینکر کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈالر 300 جب کہ جون میں 310 روپے کا ہوجائے گا۔
ڈالر کے الٹے دن شروع ،خطرے کی گھنٹی بج گئی
بینکر نے کہا کہ اب روپے کے اوپر کوئی فارمولا کام نہیں کر رہا ، یوں لگتا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر 300 سے 310 روپے کا ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کیش ایک قلیل مدتی حل ہے، اس لیے اگر انتخابات ہوجاتے ہیں تو اس سے صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔
بینکر کے مطابق پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain