تازہ تر ین

جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلبی کا تیسرا نوٹس جاری

لاہور:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس میں طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس میں جے آئی ٹی نے عمران خان اور دیگر کو 14 اپریل کو طلب کیا ہے، دوسری بار طلبی پر بھی عمران خان اور فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور جمشید اقبال چیمہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو تین حکم نامے طلبی جاری کیے گئے ہیں نہ پیش ہونے کی صورت میں ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی جائے گی، عمران خان سمیت تمام رہنماؤں کو عدالت نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain