اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر و ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کےمضراثرات مرتب ہوں گے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کو اپنا مینڈیٹ پورا نہ کرنے دینا غیرجمہوری عمل تھا، صرف پنجاب میں وقت سے قبل انتخابات ملکی وحدت خطرےمیں ڈالنے کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں انتخابات میں شکست کے بعدعمران نیازی نتائج تسلیم نہیں کریں گے، عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے، اتحادی حکومت عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کررہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے سیاسی استحکام آئے گا۔