تازہ تر ین

اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے، سٹاف لیول معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے، سٹاف لیول معاہدے کے خواہشمند ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آن لائن ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف سے میٹنگ ہوئی، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے، معاہدے پر سختی سے عملدرآمد کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نویں جائزہ کیلئے اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے خواہشمند ہیں۔
اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہیں، معاہدے کیلئے پاکستان کی کوشش کی قدر کرتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain