تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری درست قرار دیدی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی۔
عدالت عالیہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری میں کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہوئے، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے۔
یاد رہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain