تازہ تر ین

پنجاب کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا اسے گزشتہ حکومت نے روکا، وزیراعظم

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے روکے رکھا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی، وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کیلئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کیلئے لاہور، سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے شرکا سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا، گزشتہ حکومت کے 4 سال میں پنجاب کو نا اہل اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے سپرد کیا گیا، وزارت اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے وہ سالہا سال تاخیر کا شکار رہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ان تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain