تازہ تر ین

سکیورٹی خدشات، سابق وزیر اعظم عمران خان کے حفاظتی گارڈز تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات سامنے آنے پر ان کی سکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کے سکیورٹی سکواڈ میں نئے گارڈز شامل کیے جائیں گے۔
زمان پارک میں آج سکیورٹی کے فرائض کیلئے انٹرویوز کیے گئے، انٹرویوز سابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ نے کیے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے اوپر قاتلانہ حملوں کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain