تازہ تر ین

عمران خان پاکستان چھوڑ دیں یہاں کوئی ادارہ حفاظت نہیں کر سکتا: جلیل شرقپوری

شرقپور شریف :(ویب ڈیسک) سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے تو انتخابات دو سال تک ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان چھوڑ دیں یہاں پر آپ کی کوئی ادارہ حفاظت نہیں کر سکتا، وطن عزیز کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے، لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی ہے، قومی خزانہ برباد کرنے والے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔
سابق ممبر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج اور عدلیہ کے اندر کسی کی مخالفت نہ کی جائے، عراق اور لیبیا کی طرح پاکستان کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، چیف جسٹس کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے اس پر توہین عدالت نہیں لگ رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain