تازہ تر ین

عمران دور میں معیشت بڑھ رہی تھی، اس سال منفی گروتھ کی طرف جائے گی، حماد اظہر

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں معیشت 6 فیصد پر بڑھ رہی تھی جبکہ اس سال ہم منفی گروتھ کی طرف جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ کل پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا، ہمارے ملک میں پٹرول کی قیمت 282 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے، پاکستان کا روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کھو بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کے بعد جو صورت حال پیدا ہونی تھی اس کو پہلے پیدا کرکے ڈیفالٹ کو روکا جا رہا ہے، ہر ہفتے لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا رہے ہیں، یہ حکومت اب چل نہیں رہی اس کو چلایا جا رہا ہے، ہم منفی گروتھ میں کبھی نہیں گئے، آج پاکستان کی معیشت منفی گروتھ میں جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں، ہمارے ملک میں کبھی ایسے حالات دیکھنے میں نہیں آئے، یہ جو بحران آیا ہے اس کا کوئی جواز نہیں تھا، اسحاق ڈار نے روپے کو فکس کرنے کی کوشش کی، آئی ایم ایف کو دور کیا۔
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ 20 ہزار ارب روپے وفاقی اور صوبائی حکومتیں خرچ کریں گی، ہمیں پتا ہے کہ 20 ہزار ارب روپے میں سے 20 ارب روپے دینا آسان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain