تازہ تر ین

حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک کو آزاد کشمیر بھیج دیا

مظفر آباد:(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک کو بھیج دیا گیا۔
اسد قیصر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اور پر ویز خٹک کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے بھیجا گیا، ہمارے پاس اتحادیوں سمیت 32 ارکان ہیں، ہمارے ممبران کی وفاداریاں خریدنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے مینڈیٹ کو ہڑپ کرنے سے تحریک آزادی کشمیر متاثر ہو گی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چرانے میں اگر پارٹی کا کوئی بندہ ملوث پایا گیا تو عوام ان کا پیچھا کر رہی ہے، میں آج محتاط ہو کر بول رہا ہوں، کل ہم کھل کر بولیں گے کہ کون ہمارے مینڈیٹ کو چرا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain