مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن تاحال نئے قائد ایوان کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پاس 31 جبکہ مسلم کانفرنس کے اتحاد کے ساتھ کل 32 ووٹ ہیں، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے سادہ اکثریت 27 ووٹ درکار ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس تین مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔
