تازہ تر ین

وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں لیگی اراکین کی عدم موجودگی پر برہم، وضاحت طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی میں لیگی ارکان کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے اور وضاحت طلب کر لی۔
جمعے کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر طلب کیا گیا تھا، 15 سے زائد اراکین قراردادیں پیش ہونے کے وقت غیر حاضر تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی میں لیگی ارکان کی عدم موجودگی پر سخت نالاں ہیں اور غیر حاضر ارکان سے وضاحت طلب کر لی ہے، ن لیگ کے پارلیمانی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے حاضری وزیراعظم کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق بیشتر اراکین نے افطار کا وقت قریب ہونے کا عذر پیش کیا، بعض لیگی اراکین نے جواب میں کہا کہ نماز کی ادائیگی کیلئے ایوان سے گئے تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain