لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے پلوامہ حملے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کی حقیقت کے بارے میں سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات سے عیاں ہو گیا کہ کس طرح بھارتی حکومت نے سیاسی فائدے کیلئے صورتحال کا فائدہ اٹھایا۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کا انٹرویو پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتا ہے، دنیا کو بھارت کے ایسے خطرناک رویے کا نوٹس لینا چاہیے جو خطے کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا: وزیر اعظم

