لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اور مسلم لیگ (ن) مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان مذاکرات کو غیر ضروری قرار دے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں سے رانا ثنا اللہ کی گفتگو قوم کے سامنے ہے، مسلم لیگ (ن) مذاکرات کے معاملے پر تقسیم ہے، سب سے بڑی طاقت عوام کی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں ہماری جانب سے کوئی بھی شرط عائد نہیں کی گئی، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ مذاکرات آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوں گے، حکومت فنڈ دینے کے معاملے کو التواء کا شکار کر رہی ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے بعد تحریک کا مرحلہ طے ہوگا۔