اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے اتحادیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے تاکہ مذاکرات کا ماحول بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کا اے این پی کو پیغام دیا ہے، عوام سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں، جوڈیشری اور پارلیمنٹ کے بحران میں اپنا کردار ادا کریں، اتحادیوں سے بات چیت شروع کی ہے تاکہ مذاکرات کا ماحول بنائیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت ہے کہ قتل بھی ہو جائیں تو مذاکرات پر بیٹھنا پڑتا ہے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بد دل اور پریشان ہیں، سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا، معاشی ترقی کے لئے مذاکرات بہترین طریقہ ہے۔