تازہ تر ین

معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبرجھوٹی نکلی

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بلکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔
واضح رہے کہ چند گھنٹے پہلے اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنت سے ایک سٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain