تازہ تر ین

ماضی میں عامر خان میرے بہترین دوست تھے لیکن اب نہیں ، کنگنا رناوت

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ کبھی وہ اور عامر خان بہترین دوست ہوا کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے عامر خان کے ساتھ ان کے ٹی وی شو کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عامر سے تعلقات تب خراب ہوئے جب ہریتک روشن کے کیس میں انہوں نے کنگنا کا ساتھ نہیں دیا۔
اداکارہ نے ماضی کے اس شو کی ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچ بتاؤں تو مجھے کبھی کبھی وہ دن یاد آتے ہیں جب عامر سر میرے بیسٹ فرینڈ تھے، جانے کہاں گئے وہ دن ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے اوپر ہریتک کی جانب سے کئے گئے قانونی کیس میں عامر خان نے میری رہنمائی کی تاہم اس کے بعد انہوں نے وفاداریاں واضح کر دیں، کیونکہ پوری انڈسٹری کا مقابلہ ایک خاتون سے تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain