راولپنڈی: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو باضابطہ طور پر ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مکی آرتھر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور دورہ آسٹریلیا میں بھی کوچنگ اسٹاف میں شامل رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کا حصہ ہوں گے، مکی آرتھر ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچز میں بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔