تازہ تر ین

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت غائب

لاہور : (ویب ڈیسک) عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت غیر حاضر رہی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین سمیت آزاد کشمیر کی حکومت نے عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کو ناکام قراردیدیا ہے۔
آزادکشمیر حکومت نے پی ٹی آئی کی بڑی اکثریت کو پانی کا بلبلہ قرار دیا، ذرائع کا کہنا ہے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی دو سے زائد دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 10 سے بھی کم ایم ایل ایز شریک ہوئے، وزیر اعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق سمیت 20 سے زائد اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس میں صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان گروپ کے کچھ ارکان بھی شریک نہ ہوئے، ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس گروپ کے ارکان لاہور تو پہنچے مگر زمان پارک جانے سے گریز کیا۔
عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain