تازہ تر ین

سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کیلئے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اعزاز کا اعلان

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے عظیم کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کے لیے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اعزاز کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے دو گیٹ عظیم کرکٹرز کے ناموں سے منسوب کر دیے گئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے سچن ٹنڈولکر کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر اور برائن لارا کی ایس سی جی میں 277رنز کی اننگز کو تیس سال مکمل ہونے پر یہ اعزاز دیا۔
مہمان ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں لارا ٹنڈولکر گیٹس سے داخل ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سر ڈان بریڈ مین گیٹ سے گراؤنڈمیں داخل ہوتی ہے۔
سچن ٹنڈولکر کاکہنا تھا کہ بھارت سے باہر ایس سی جی میرا فیورٹ گراؤنڈ ہے، میری اس گراؤنڈ کے ساتھ بڑی یادیں وابستہ ہیں۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ اعزاز کی بات ہے کہ مہمان ٹیمیں میرے اور میرے قریبی دوست برائن کے نام سے منسوب گیٹ استعمال کریں گی۔
ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بیٹر برائن لارا نے کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اعزاز دیا جانا قابل فخر ہے، میں جب آسٹریلیا آتا ہوں تو ایس سی جی ضرور آتا ہوں۔ایس سی جی میرے لیے ایک خاص جگہ ہے اور اس کے ساتھ میر بڑی یادیں وابستہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain