Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوج کو سیاست سے جوڑنا کسی صورت قوم کے مفاد میں نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    By Khabrain Newsاپریل 25, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ بڑے دیرینہ تعلقات ہیں، افواج پاکستان اور قوم کے کسی صورت مفاد میں نہیں ہے کہ فوج کو سیاست سے جوڑا جائے۔
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف اس بات کا اعادہ کرتے ہیں طاقت کا اصل محور عوام ہیں، پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، ہمارے لیے تمام سیاست دان، تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، پاک فوج کسی خاص جماعت، سوچ یا نظریئے کی حامی نہیں، ہر شخص اپنی رائے اور تجزیئے کا حق رکھتا ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بیرونی ایجنڈے کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ہمارا ڈسپلن اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہر الزام کا ترکی بہ ترکی جواب دیں اور لاحاصل بحث میں پڑ جائیں، تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان سے متعلق گفتگوغیر ذمہ دارانہ ہے۔
    انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں فوج کو کسی سیاسی سوچ، کسی خاص مذہب کیلئے استعمال کیا گیا تو اس ملک میں انتشار ہی پھیلا، پاکستان کی عوام اور افواج نہیں چاہے گی فوج کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کرے، جو بھی حکومت ہوتی ہے اس کے ساتھ فوج کا غیر سیاسی رشتہ ہوتا ہے اس غیر سیاسی رشتے کو سیاست کا رنگ دینا مناسب بات نہیں۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سابق فوجی افواج پاکستان کا اثاثہ ہیں، سابق فوجی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ قانون سے بالاتر ہیں، سابق فوجی افسران کی تنظیموں کو سیاست کا لبادہ نہیں اوڑھنا چاہیے، پچھلے سال آرمی چیف نے نیول اکیڈمی میں گفتگو کے دوران کہا تھا ملک کو چیلنجز درپیش ہیں، وہاں پر آرمی چیف نے کہا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز اتفاق رائے پیدا کریں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ الیکشن کے بارے تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت حکومت کرتی ہے، ہم اپنا آؤٹ پٹ حقائق پر مبنی الیکشن کمیشن کو دے چکے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں اگر اوپن بات چیت ہوتی تو اسے اوپن ہی کیا جاتا، معزز چیف جسٹس اور اداروں کے درمیان بات ہوئی ہے، مارشل لا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے روز بے بنیاد تواتر سے پراپیگنڈا جاری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.