تازہ تر ین

مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد آج پاکستان واپس پہنچیں گی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے آج واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔
مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں، انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔
واضح رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔
مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain