استنبول : (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لیڈر نے وصول کیا،ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔
زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 7فروری کو ترکیہ روانہ ہوئی تھی،پاک آرمی کی ٹیم 22 فروری 2023 تک متاثرہ علاقے میں موجود رہی۔
زلزلہ، آرمی چیف کا پاک فوج کے تمام یونٹس کو تیار رہنے کا حکم
پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ کیا اور 8 افراد کوزندہ نکا لا، ریسکیو ٹیم نے 7افراد کی شناخت کی جبکہ 138 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم کامیاب مشن کے بعد 23فروری کو پاکستان واپس پہنچی،پاکستان واپسی پر ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا،
استنبول ایئرپورٹ پر ترکیے کے اعلی ٰفوجی و سول حکام نے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم کو رخصت کیا،پاک فوج اپنے برادر اور مشکل میں گرفتار ممالک کے ساتھ ہر وقت موجود ہے اور رہے گی۔