ڈھاکہ:(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئی۔
پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کل دوپہر سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف 30 اپریل سے 17 مئی تک ایک ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
