تازہ تر ین

بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں جاری ہیں: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی کر چکا ہوں۔ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ کہتا ہے کہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف 3 افراد سے خطرہ ہے، جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا، ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں، میں اپنی قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی میں کر چکا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوف کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کر پھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا، انہیں خوف ہے کہ میں ان کا محاسبہ کروں گا، میرے قتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain