تازہ تر ین

وزیراعظم پی ٹی آئی سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں عدالتی کارروائی کے بارے میں بتایا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی ٹیم میں مذاکرات آج شام 6 بجے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام تحفظات کے باعث مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain