تازہ تر ین

نیت صاف ہو تو سیاسی مسائل کا حل نکل سکتا ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نے کہا ابھی ان کو وقت چاہئے، ہم نے کہا وقت لے لیں اور ایک پروپوزل سامنے لائیں۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج مذاکرات کی پہلی نشست مکمل ہوئی، تقریباً دو گھنٹے تک نشست جاری رہی، اگر نیت صاف ہو تو سیاسی مسائل کا حل نکل سکتا ہے، ہم آئین کے دائرے کے اندر رہ کر حل تجویز کریں گے، عوام کی فلاح اور پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کو ہیجانی کیفیت سے نکالنا چاہتے ہیں، عمران خان نے ہمیں مکمل مینڈیٹ دیا ہے، طے ہوا ہے کل اسی کمیٹی روم میں تین بجے ملاقات ہوگی، جماعتیں متفق ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل ساتھ بیٹھ کر نکل سکتا ہے، ہم نے اس عمل کو تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینا ، اس کا مثبت حل نکالنا ہے، اگر ان کا پروپوزل آئین کے دائرے میں ہوا تو کھلے ذہن سے بات کریں گے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، ڈائیلاگ کو معنی خیز طریقے سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے، مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فوقیت عوام کی فلاح کو دینی چاہئے، ہم مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا چاہتے ہیں، عمران خان سے ہماری مشاورت ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain