تازہ تر ین

نسیم شاہ نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ابتدائی 6 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نسیم شاہ نے کیریئر کے چھ ابتدائی میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، نسیم شاہ نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی فاسٹ بولر نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کا ریکارڈ توڑا۔
میٹ ہینری نے ابتدائی چھ میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے ابتدائی چھ ون ڈے میں 18 وکٹیں لی تھیں،عمران طاہر، ریان ہیرس، ظہور خان اور عبادت حسین نے 17،17 وکٹیں لی تھیں۔
نسیم شاہ ابتدائی چار اور پانچ میچز میں بھی سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں، نوجوان بولر نے چار میچز میں 15 اور پانچ میچز بعد 18 وکٹیں مکمل کی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain