تازہ تر ین

پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے: شازیہ مری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے۔
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ کام نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کو مانیٹر کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قومی اسمبلی سے خود بھاگ گئے تھے، وہ جانتے تھے کہ عدالتی بیساکھیوں پر کھڑی پنجاب حکومت ڈھیر ہونے والی ہے، عمران نیازی کی ذہنی کیفیت پل پل میں تبدیل ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب میں انتخابات وفاق کی سالمیت کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، قومی اسمبلی اور دو صوبوں کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا آئینی تقاضا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain