تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں ہندتوا ایجنڈا بلا روک ٹوک جاری ہے: ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ہندوتوا ایجنڈا بلا روک ٹوک جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اب کشمیری مسلمانوں کے قتل عام میں بھارتی قابض افواج کو اکسانے کیلئے ہندو مسلح گروہ تشکیل دے رہے ہیں۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے، اس معاملے پر وزارت خارجہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، جنرل (ر) باجوہ کا پلان اب بھی کام کر رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain