تازہ تر ین

2035 میں کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس نے بڑی پیش گوئی کر دی

امریکہ:(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے سال 2035 تک دنیا میں غربت ختم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر 25 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں، بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے اپنی مشترکہ تصنیف میں دلیل دی کہ دنیا اس وقت پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2035 تک اس دنیا میں کوئی غریب ملک نہیں رہے گا کیونکہ یہ قومیں اپنے امیر ہم منصبوں کی ایجادات سے مستفید ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ممالک، جنہیں آج ہم کم یا درمیانی آمدنی کا کہتے ہیں، وہ اپنے پڑوسی ممالک سے سیکھیں گے اور نئی ویکسین، بہتر بیج اور ڈیجیٹل انقلاب جیسی ایجادات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ نئے سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اپنی جانب راغب کریں گے۔ بل گیٹس کے مطابق 12 سال بعد زیادہ تر ممالک کی فی کس آمدنی اس وقت چین کے مقابلے زیادہ ہو گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain