تازہ تر ین

ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو کو نہیں: نواز شریف

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں مانتے۔
لندن میں صحافیوں سے مخاطب ہو کر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی حسن نواز کے دفتر سے روانگی آج کی تازہ خبر کیا ہے۔
صحافیوں نے نواز شریف سے پوچھا ایک دن الیکشن کیلئے سپریم کورٹ نے کل پھر سماعت رکھی ہے؟ جس پر نواز شریف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں مانتے۔
نواز شریف نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے آج ملاقات ہو گی، صحافیوں نے پھر سوال کیا دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں، جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain