تازہ تر ین

لاہور کے سفاری پارک میں 2 شیرنیوں کے ہاں بچوں کی پیدائش

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے سفاری زو وائلڈ لائف پارک میں نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے جہاں 2 شیرنیوں نے بچوں کو جنم دیا۔
دونوں شیرنیوں نے تین تین بچوں کو جنم دیا جس کے بعد سفاری پارک میں اب شیروں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔
پارک میں نگران کے فرائض انجام دینے والے محمد آصف نے کہا کہ کئی افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آرہے ہیں خاص طور پر بچے شیرنیوں کے بچوں کو دیکھ کرخوش ہورہے ہیں۔
سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرغلام رسول کے مطابق شیرنیوں کے بچوں عمریں اب اڑھائی سے ساڑھے 3 ماہ کے درمیان ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سفاری پارک کا رقبہ 242 ایکڑ پر محیط ہے جن میں 30 ایکڑ جگہ ان شیروں کو دی جاتی ہے جہاں وہ آزادی سے گھوم سکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain