لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے میں اڑان بھرنے کے بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی۔
طیارہ شیخوپورہ کی فضائی حدود میں تھا جب فنی خرابی کا شکار ہوا، کپتان نے لینڈنگ سے قبل ڈیڑھ گھنٹے سے زائد طیارے کو فضا میں رکھا، فیول تحلیل کرنے کے بعد واپس لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ بحفاظت اتار لیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ متاثرہ طیارے کے مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے، انجینئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں، فنی خرابی دور ہوتے ہی طیارہ روانہ کر دیا جائے گا۔
