لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ٹوئٹ کیاجس میں انہوں نے مختصراً لکھا کہ میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہونے کے باعث کسی بھی تبصرے کے لیے دستیاب نہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔