تازہ تر ین

عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج: اسلام آباد پولیس نے 2 مقدمات درج کر لیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاج کے خلاف اسلام آباد پولیس نے دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔
توڑ پھوڑ کے مختلف واقعات میں پولیس کی جانب سے تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی جیسے عوامل شامل ہیں۔
وفاقی پولیس کی جانب سے بلوا کرنے کی دفعات بھی ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہیں، مقدمات میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور درجنوں نامعلوم کارکنان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain