اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اپیل 2 بجے سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج دوپہر 2 بجے سماعت کرے گا۔
3 رکنی بنچ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائی کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔