اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) عمران خان رہائی کے عدالتی فیصلے پر مشتعل ،
ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ ،مریم نواز کو اہم ٹاسک دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کا بھی احتجاجی جلسوں کا فیصلہ اس حوالے سے مریم نواز کو لاہور میں عوامی احتجاج کیلئے خوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ۔ احتجاجی جلسوں کی کال مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے دی ہے ،اس حوالے مریم نواز کو لاہور میں بڑا عوامی شوکرنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ن لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی پر شدید احتجاج کیا جائیگا۔اس حوالے سے ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد ،سرگودھا ،گوجرانوالہ اور قصور میں بڑے احتجاجی مظاہر کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا ،کوئٹہ کراچی بھی عمران خان کی رہائی کے فیصلےپرشدید احتجاج کیا جائے گا ۔