تازہ تر ین

عمران خان کی پیشی کے دوران گرفتار 3 خواتین کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے دوران تحریک انصاف کی گرفتار 3 خواتین کارکنان کو عدالت نے رہا کر دیا۔
تھانہ آبپارہ کے تفتیشی افسر نے تینوں گرفتار خواتین کارکنان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم کے سامنے پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواتین کارکنان انیبہ عامر، فرزانہ ریاض اور شہلا احسان کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، تینوں خواتین کیخلاف عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain