تازہ تر ین

عوامی نیشل پارٹی کا پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشل پارٹی (اے این پی) نے پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں، پی ڈی ایم کی جانب سے تاحال اے این پی سے رابطہ نہیں کیا گیا، اگر پی ڈی ایم نے رابطہ کیا تو پارٹی کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے، احتجاج میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain