تازہ تر ین

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ گڑھی ڈوپٹہ کے نواحی علاقے موئیاں سیداں کے مقام پر پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد اور آر ایچ سی گڑھی ڈوپٹہ منتقل کردیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین سلمیٰ بی بی اور ثمینہ بی بی جبکہ 2 مرد غلام مصطفیٰ اور وسیم احمد شامل ہیں، چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain