تازہ تر ین

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے تمام پارلیمنٹیرینز کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے تمام پارلیمنٹیرینز کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی دھرنے میں شریک ہو گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے بھی سندھ کے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو دھرنے میں شریک ہونے کا حکم دے دیا ہے، سندھ سے جے یو آئی کے قافلے بھی کل تک اسلام آباد پہنچیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain