تازہ تر ین

اے این پی کا کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پی ڈی ایم کی جانب سے کل کیے جانے والے احتجاج میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا، اب پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کر ے گی۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد پارٹی بھی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain