تازہ تر ین

چیف جسٹس نے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر عمران خان کی پشت پناہی کی: وزیر اطلاعا ت و نشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر عمران خان کی پشت پناہی کی، پی ٹی آئی کیلئے صدر مملکت جو کر رہے ہیں، اس پر ہمیں غصہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان وضاحت دے رہے ہیں 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ایجنسیز نے کروایا، ٹکٹ ہولڈرز اور ٹائیگرفورس کے دہشتگرد ایجنسی کے بندےتھے؟، کہا گیا دوبارہ گرفتار کیا گیا تو 9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا، کیا آپ کی بات سب مان لیں گے؟
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پوری سیاست انتشار، فساد اور ملک دشمنی ہے، اگر پی ٹی آئی کو پی ٹی وی حملہ کیس میں سزا مل جاتی تو ایسے واقعات نہ ہوتے۔
وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ یہ سب آپ نے نہیں کرایا تو آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ عمران کی پوری سیاست انتشار تشدد کے ارد گرد ہوئی، شاہراہ دستور پر سیاسی عمل گزشتہ روز سب نے دیکھا، اس سانحے پر ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈڈ ایجنٹ اور فتنہ ہیں، جناح ہاؤس اور شہداء کی یادگار کو جلایا گیا، سب کچھ کرنے کے بعد کہتے ہیں یہ میں نے نہیں کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹس سے حملے کی ہدایات جاری ہوئیں، کیا آپ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں، اس فتنہ،فساد اور سازش کوختم ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی اس صورتحال میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، مشکل حالات کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات میں کمی مشکل حالات میں چھوٹا سا ریلیف ہے، ماضی میں آئی ایم ایف معاہدہ معطل کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain