تازہ تر ین

ایشیا کپ انگلینڈ میں کروانے کی تجویز پر سلمان بٹ نے نجم سیٹھی کوتنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ایشیاکپ کیلئے نیوٹرل وینیو پر انگلینڈ کی سرزمین کے انتخاب پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ ایشیاکپ کے انعقاد کا مقصد ایشیا کی ٹیموں کے درمیان میچز یا انکے گراؤنڈز کو آباد کرنا ہے نہ کہ انگلینڈ یا اور کہیں! اگر ایسا کرنا ہے انگلش ٹیم سمیت دو تین ٹیمیں شامل کردیں اس طرح اسے یورو ایشیاکپ کا نام دے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تو اُسے کسی نیوٹرل وینیو پر کروانے کا کوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔ دونوں ایشیائی کرکٹنگ گورننگ باڈیز کے درمیان دشمنی سے ہر کوئی واقف ہے۔ گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ ایشیاکپ کا انعقاد انگلینڈ میں بھی ہوسکتا ہے، ہم چونکہ اس ٹورنامنٹ کے میزبان ہیں، اس لیے متبادل کے طور پر کسی بھی وینیو کا انتخاب کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain