تازہ تر ین

کراچی ایئرپورٹ پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتش زدگی

کراچی:(ویب ڈیسک) جناح ٹرمینل کے دفتری بلاک میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،جس کے دوران بلاک میں واقع دفاتر اورکوریڈورمیں دھواں بھرگیا۔ ذرائع کے مطابق دھواں بھر جانے کے سبب فوری طورپرموجود اسٹاف کے اخراج کو ممکن بنایا گیا،آتشزدگی کا واقعہ بین الاقوامی روانگی لاؤنج کے خلیجی ائیرلائن کے دفتری بلاک میں پیش آیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان کے مطابق فائرالارم بجنے پرآگ کی نشان دہی ہوگئی تھی،جس پرشعبہ فائر کے عملے نے فوری ردعمل دیا اورآگ پربروقت قابو پالیاگیا،ان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ائیرپورٹ پرکسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی طورپرواقعے کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ آگ سیلنگ کے اندرموجود بجلی کے تاروں میں لگی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پرآگ کی نشاندہی کرنے والے تمام آلات مکمل طورپرفعال ہیں،جن کی مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain