تازہ تر ین

سانحہ 9 مئی میں ملوث 84 شر پسند افراد کی نادرا سے شناخت

لاہور: (ویب ڈیسک) سانحہ 9 مئی میں ملوث 84 شر پسند افراد کی نادرا سے شناخت کر لی گئی۔
پنجاب حکومت نے نادرا ڈیٹا بیس سے 84 شرپسند افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا،نادرا کو 166 افراد کی شناخت کے لیے ڈیٹا ارسال کیا گیا تھا، شناخت ہونے والے افراد سے متعلق تمام تر تفصیلات پنجاب حکومت نے حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو 281 افراد کے متعلق مختلف معلومات شہریوں کی جانب سے بھیجی گئیں، پنجاب حکومت کو عوام کی جانب سے 1173 شرپسند عناصر کی تصاویر موصول ہوئیں۔
پنجاب حکومت کو شرپسند عناصر کے خلاف سب سے زیادہ معلومات واٹس ایپ پر موصول ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا لنک سے بھی بیشتر افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain